عدالت نے ساحل عدیم کو اشتہاری قرار دے دیا

عدالت نے ساحل عدیم کو اشتہاری قرار دے دیا

وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود ساحل عدیم کو عدالت میں پیش نہ ہوئے
عدالت نے ساحل عدیم کو اشتہاری قرار دے دیا

ویب ڈیسک

|

10 Oct 2024

کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ساحل عدیم کے سندھی قوم کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

 ایڈوکیٹ عبدالفتح چانڈیو نے عدالت کو بتایا کہ ملزم ساحل عدیم ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

 ملزم اب جہاں بھی دکھائی دے انہیں گرفتار کرنے کا حکم صادر کیا جائے۔ تفتیشی افسر نے اس حوالے سے بتایا کہ ملزم کو ٹریس نہیں کرپارہے۔ ایسا کوئی امکان نہیں کے ملزم کو مستقبل میں گرفتار کیا جا سکتا ہے۔

تفتیشی افسر کی رپورٹ کی روشنی میں عدالت نے ملزم ساحل عدیم کو اشتہاری قرار دے دیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ سٹی کورٹ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ مقدمہ ایڈوکیٹ عبد الفتح چانڈیو کی مدعیت میں درج ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!