عدت میں نکاح کیس، معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کی عمران خان کے بارے میں بڑی پیشگوئی
Webdesk
|
4 Feb 2024
معروف یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی نے غیر شرعی نکاح کیس میں پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین کے حق میں پھر سے بیان جاری کردیا۔
ڈکی بھائی نے عدالتی فیصلے کے بعد ایکس کا سہارا لیا اور مختصر ٹویٹ میں لکھا کہ ’عمران خان ایک بار پھر ابھرے گا‘۔
ڈکی بھائی کو اس ٹویٹ پر 3 ہزار کے قریب لوگوں نے ری ٹویٹ کیا جبکہ تقریبا 1700 لوگوں نے اس پر تبصرے بھی کیے اور 18 ہزار نے اس ٹویٹ پر اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔
اس ٹویٹ پر انہیں 3 لاکھ 83 ہزار سے زائد کی ریچ بھی ملی ہے۔
اس سے قبل تیس جنوری کو سائفر کیس کے فیصلے کے بعد ڈکی بھائی نے عمران خان کے حق میں ایک اور ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ عمران خان مشہور (عوام کی پسندیدہ) شخصیت ہے اور وہ دوبارہ سے واپس آئے گا۔
Khan will rise again.
— Ducky Bhai (@duckybhai) February 3, 2024
Comments
0 comment