عفت عمر کا خلیل الرحمان کی لیک ویڈیو پر ردعمل

عفت عمر کا خلیل الرحمان کی لیک ویڈیو پر ردعمل

عفت عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری کی گئی پوسٹ میں خلیل الرحمان قمر کا نام لیے بغیر اْنہیں مخاطب کیا۔
عفت عمر کا خلیل الرحمان کی لیک ویڈیو پر ردعمل

Webdesk

|

1 Aug 2024

کراچی : پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان عفت عْمر نازیبا لیک ویڈیو کے معاملے پر ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے حق میں بول پڑیں۔

عفت عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری کی گئی پوسٹ میں خلیل الرحمان قمر کا نام لیے بغیر اْنہیں مخاطب کیا۔

اداکارہ نے کہا کہ آپ نے جن لوگوں کو ہمیشہ بْرا بھلا کہا اور جن کے بارے میں آپ نے نفرت انگیز اور ذلت آمیز بیانات دیے، صرف وہی لوگ آپ کی نجی لیک ویڈیوز کے خلاف احتجاج کریں گے۔

اْنہوں نے خلیل الرحمان قمر کی لیک ویڈیو پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ اگر دو بالغ افراد باہمی رضا مندی سے ایک ساتھ ہیں تو اْن کی پرائیوسی سے مجھے کچھ لینا دینا نہیں، اْن کا جسم اْن کی مرضی۔

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے خلیل الرحمان قمر خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں کیونکہ خلیل الرحمان قمر ایک جرائم پیشہ گروہ کی جانب سے ہنی ٹریپنگ اسکیم کا نشانہ بنے تھے جس پر انہیں تاوان دیکر چھوڑا گیا تھا۔

اغواء کیس کے مرکزی ملزم نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ان کے پاس خلیل الرحمان قمر کی دو ویڈیوز ہیں اور دونوں تقریباً ڈیڑھ گھنٹے طویل ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!