علی عباس کا قومی مفاد کی خاطر سوشل میڈیا سائٹس پر پابندیوں کا مطالبہ

علی عباس کا قومی مفاد کی خاطر سوشل میڈیا سائٹس پر پابندیوں کا مطالبہ

آج کل جو مواد سوشل میڈیا پر آرہا ہے وہ نامناسب ہے اور اس سے نوجوان نسل منفی سرگرمیوں کا شکارہورہی ہے۔
علی عباس کا قومی مفاد کی خاطر سوشل میڈیا سائٹس پر پابندیوں کا مطالبہ

Webdesk

|

27 Jun 2024

  کراچی: پاکستانی اداکار علی عباس نے نوجوان نسل کو بے راہ روی سے بچانے کیلئے سوشل میڈیا سائٹس پر پابندیوں کا مطالبہ کردیا۔

علی عباس نے ایک پوڈ کاسٹ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ آج کل جو مواد سوشل میڈیا پر آرہا ہے وہ نامناسب ہے اور اس سے نوجوان نسل منفی سرگرمیوں کا شکارہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کل کوئی بھی کسی کے خلاف سوشل میڈیا پر منفی تبصرہ کرسکتا ہے اور اگر یہی بات منہ پر کی جائے تو سامنے سے جواب آسکتا ہے۔

پاکستانی اداکارہ کا کہنا تھا کہ حکومت سوشل میڈیا کی نگرانی کرے اور اکانٹ بنانے کیلئے شناختی کارڈ یا پاسپورٹ سے شناخت کی شرط رکھی جائے۔

اُنہو ںنے کہا کہ لوگ سوشل میڈیا کے پیچھے چھپ کر ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالتے ہیں اور نئے آنے والے اسی کیچڑ کو دیکھ کر متاثر ہوتے ہیں۔

علی عباس نے کہا کہ اگر قوم کو ترقی کرنی ہے تو سوشل میڈیا سائٹس کیلئے ہمیں قوانین بنانے پڑیں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!