علی شیخانی کا کے الیکٹرک خریدنے کا اعلان

علی شیخانی کا کے الیکٹرک خریدنے کا اعلان

علی شیخانی نے ویڈیو پیغام جاری کردیا
علی شیخانی کا کے الیکٹرک خریدنے کا اعلان

ویب ڈیسک

|

28 Jun 2024

پاکستانی نژاد امریکی تاجر علی شیخانی نے کے الیکٹرک خریدنے کا اعلان کردیا۔

جے ڈی سی کی جانب سے علی شیخانی کا ویڈیو پیغام جاری کیا گیا جس میں انہوں نے کہا کہ میں نے ظفر عباس کو کہا ہے کہ وہ معلوم کریں کہ کے الیکٹرک فروخت ہوچکی یا پھر فروخت ہونے والی ہے اور اسے خریدنے کا کیا طریقہ کار ہے، اس کا ٹینڈر بغیر رشوت دیے کہاں دیا جائے گا؟۔

انہوں نے کہا کہ ہم تیار ہیں صرف اس چیز کیلیے کہ میرے شہر کراچی کے لوگوں کے ساتھ بجلی اور لوڈشیڈنگ کا ظلم بند کیا جائے، چھوٹے سے گھر میں رہ کر چالیس ہزار ماہانہ کمانے والے کے گھر کا ماہانہ بل ایک لاکھ روپے آرہا ہے۔

علی شیخانی نے کہا کہ میں اپنے شہر کے لوگوں کو اس عذاب اور ظلم سے نکالنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔

انہوں نے کورنگی میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں جاں بحق ہونے والے شہری کے اہل خانہ کی کفالت اور تمام ضروریات پوری کرنے کا بھی اعلان کیا۔

 

https://www.facebook.com/reel/1706178706791771

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!