بچپن میں ابو ۔۔۔ ٹک ٹاکر کنول آفتاب کا والد سے متعلق خوفناک انکشاف

بچپن میں ابو ۔۔۔ ٹک ٹاکر کنول آفتاب کا والد سے متعلق خوفناک انکشاف

ٹک ٹاکر نے یہ ساری باتیں یوٹیوب پوڈ کاسٹ میں بتائی ہیں
بچپن میں ابو ۔۔۔ ٹک ٹاکر کنول آفتاب کا والد سے متعلق خوفناک انکشاف

ویب ڈیسک

|

11 Jul 2024

معروف پاکستانی ٹک ٹاکر اور یوٹیوبر کنول آفتاب نے اپنے والد سے متعلق خوفناک انکشاف کیا ہے۔

کنول آفتاب نے اپنے شوہر ذوالقرنین کے ساتھ نیا وی لاگ اپ لوڈ کیا جس میں انہوں نے اپنی زندگی کی اُن باتوں سے بھی پردہ ہٹایا جو آج تک مداحوں سے پوشیدہ تھیں۔

کنول آفتاب نے والد سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں اپنے باپ سے متعلق بات نہیں کرتی کیونکہ میں جذباتی ہوجاتی ہوں، اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے اکہ کہ فیملی پر بات کرنا حساس ہوتا ہے اور اگر کسی فیملی میں کوئی حادثہ رونما ہوجائے تو پھر اس موضوع پر لب کشائی آسان کام نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جب تیسری جماعت میں تھی تو میرے والدین کے درمیان طلاق ہوگئی تھی، میرے والد ہمیں (مجھے، امی کو) نانی کے گھر چھوڑ کر چلے گئے تھے اور پھر کبھی واپس لوٹ کر نہیں آئے۔ 

کنول آفتاب کا کہنا تھا کہ علیحدگی کے بعد والد نے میرے اسکول کی فیس بھی ادا نہیں کی جس کی وجہ سے مجھے نکال دیا گیا، البتہ انہوں نے بتایا کہ والدہ اور ماموؤں نے کبھی والد سے ملاقات کرنے سے نہین روکا۔

ٹک ٹاکر نے مزید کہا کہ میں اپنے والد سے ملاقات کرتی ہوں لیکن میرے والد کو سوشل میڈیا پر آنا پسند نہیں، اسی وجہ سے وہ کبھی میری ویڈیوز میں نہیں آئے۔ 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!