بھارت میں کونسی فلمیں زیادہ کاروبار کرتی ہیں؟ کیرتی سینن نے بتادیا

بھارت میں کونسی فلمیں زیادہ کاروبار کرتی ہیں؟ کیرتی سینن نے بتادیا

اپنی فلم کریو کی کامیابی پر کیرتی اس وقت خوب پذیرائی حاصل کر رہی ہیں
بھارت میں کونسی فلمیں زیادہ کاروبار کرتی ہیں؟ کیرتی سینن نے بتادیا

Webdesk

|

12 May 2024

ممبئی :بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ کیرتی سینن نے مرد و خواتین فنکاروں کے معاوضے میں فرق اور ساتھی اداکاروں کو 10 گنا زیادہ معاوضہ دیے جانے کی وجہ بتادی۔

 اپنی فلم کریو کی کامیابی پر کیرتی اس وقت خوب پذیرائی حاصل کر رہی ہیں۔ فلم میں کیرتی کے علاوہ تبو اور کرینہ کپور مرکزی کرداروں میں نظر آئیں۔

خواتین کے مرکزی کرداروں پر مشتمل اس فلم کی کامیابی کے بعد ایک انٹرویو کے دوران کیرتی نے ساتھی اداکاروں کو 10 گنا زیادہ معاوضہ دینے جانے سے متعلق بتایا۔

 انکا کہنا تھا کہ مردوں سے متعلق بنائی گئی فلمیں خواتین سے متعلق فلموں سے زیادہ کاروبار کرتی ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ فلم کریو کے پروڈیوسر صف اول کی اداکاراؤں کے لیے وہ بجٹ رکھنے کیلیے تیار نہیں تھے جیسا کہ وہ اسی طرح کی کامیڈی فلم کیلیے رکھتے ہیں۔

اداکارہ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ پروڈیوسر کریو میں ایک ہی بجٹ میں رکھنے کے لیے تیار نہیں تھے، جس میں تین اے لسٹ خواتین اداکار ہیں۔

 جیسا کہ وہ تین مرد اداکاروں کے ساتھ اسی طرح کی کامیڈی کیلیے رکھتے ہیں۔ خیال رہے کہ کیرتی سینن کی فلم کریو نے ڈومیسٹک باکس آفس پر 75 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!