بیوی کو متاثر کرنے کیلیے ہیئر ٹرانسپلانٹ کروایا، مولانا طارق جمیل

بیوی کو متاثر کرنے کیلیے ہیئر ٹرانسپلانٹ کروایا، مولانا طارق جمیل

میں اپنی بیوی کے لیے خود کو آراستہ کرتا ہوں، معروف مبلغ
بیوی کو متاثر کرنے کیلیے ہیئر ٹرانسپلانٹ کروایا، مولانا طارق جمیل

ویب ڈیسک

|

30 Mar 2025

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے اپنی بالوں کی پیوندکاری کروانے کی وجہ بتاتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہوں نے یہ اقدام اپنی اہلیہ کی خوشی کے لیے کیا۔  

حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا نے واضح کیا کہ شریکِ حیات کے لیے اپنی شخصیت کو سنوارنا نہ صرف جائز بلکہ دینی فریضہ ہے۔

انہوں نے حضرت ابن عباسؓ کا قول نقل کیا کہ "میں اپنی بیوی کے لیے خود کو آراستہ کرتا ہوں"۔

مولانا نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ "جس طرح مجھے اپنی بیوی کا میرے لیے خود کو سنوارنا پسند ہے، اسی طرح میرا بھی فرض ہے کہ میں اس کے لیے اپنی ذات کو آراستہ کروں"۔

انہوں نے نبی اکرم ﷺ کی حدیث پیش کی جس میں جنت کی حوریں اپنے شوہروں کے لیے آرائش کرتی ہیں۔

مولانا طارق جمیل نے ام المؤمنین حضرت ام سلمہؓ کے معمولات کو مثال کے طور پر پیش کیا۔ اسلامی تعلیمات میں سواریوں کو بھی سنوارنے پر زور دیا گیا ہے۔

مولانا نے کہا کہ صوفیاء کرام نے برصغیر میں اسلام پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ 

انہوں نے زور دے کر کہا کہ اسلام میں اپنی ذات اور گھر کو سنوارنا مستحب عمل ہے، جبکہ موجودہ دور میں اکثر جوڑے ایک دوسرے کے لیے اپنی ظاہری شخصیت کو نظرانداز کر دیتے ہیں جو ازدواجی تعلقات میں کشیدگی کا سبب بنتا ہے۔  

مولانا طارق جمیل کا یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جہاں لوگ اس پر مثبت ردعمل ظاہر کر رہے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!