چاہت فتح علی نے اپنا نیا گانا ’کاش، کاش، کاش‘ ریلیز کردیا

چاہت فتح علی نے اپنا نیا گانا ’کاش، کاش، کاش‘ ریلیز کردیا

گانے کی ویڈیوز میں دو ماڈلز ہیں
چاہت فتح علی نے اپنا نیا گانا ’کاش، کاش، کاش‘ ریلیز کردیا

ویب ڈیسک

|

22 Jun 2024

مضحکہ خیز گلوکار چاہت فتح علی خان نے اپنا نیا گانا ‘کاش، کاش کاش‘ ریلیز کردیا۔

برطانیہ میں مقیم پاکستانی گلوکار اپنی بے ڈھنگی گائیکی کی وجہ سے انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہورہے ہیں اور حال ہی میں اُن کا گانا بدو بدی کروڑوں لوگوں نے دیکھا جس کے بعد یوٹیوب نے اُسے ہٹا دیا تھا۔

بعد ازاں چاہت فتح علی نے بدوبدی 2 عید الاضحی کے موقع پر ریلیز کیا۔

اب انہوں نے اپنا نیا گانا اور اُس کی ویڈیو ریلیز کردی جس میں دو ماڈلز شامل ہیں جبکہ گلوکار نے اسے ’رومانوی‘ گانا قرار دیا ہے۔

چاہت فتح علی نے اس گانے کو ’کاش، کاش، کاش‘ کا نام دیا ہے اور اپنے بے ڈھنگے انداز سے اس میں بھی اپنی بے سُری آواز کا جادو جگایا ہے۔

 

Kash Kash Kash / by Chahat Fateh Ali Khan / Romantic song ❣️ / released

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!