2 hours ago
چاہت فتح نے حدیقہ کیانی کا گیت کاپی کرکے بسنت کا گانا بنا دیا
چاہت فتح علی خان کے نئے گانے کے بول بندے باریاں ہیں
Webdesk
|
6 Feb 2026
لاہور: مزاحیہ انداز میں گلوکاری کرکے سوشل میڈیا پر شہرت پانے والے چاہت فتح علی خان نے بسنت کی مناسبت سے نیا گانا ریلیز کردیا۔
چاہت فتح علی خان کے نئے گانے کے بول بندے باریاں ہیں، جس کی ویڈیو انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل سمیت مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کی ہے۔
سوشل میڈیا پر چاہت فتح علی خان کے نئے گانے کی ویڈیو شیئر کی گئی جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
ایک صارف نے اپنے کمنٹ میں لکھا کہ حدیقہ کیانی پلیز اس بندے پر ہتک عزت کا مقدمہ کرو۔ایک اور صارف نے لکھا کہ یہ میں نے کیا سن لیا؟ جبکہ ایک صارف نے کہا کہ اس نے قسم کھائی ہے کہ رنگ میں بھنگ ڈالنی ہے۔
Comments
0 comment