دبئی میںراحت فتح علی خان کی گرفتاری کا ڈراپ سین

دبئی میںراحت فتح علی خان کی گرفتاری کا ڈراپ سین

گلوکار اپنے پروگرامز کیلئے دبئی پہنچے تھے اور اب انہیں گرفتار کرکے برج دبئی پولیس اسٹیشن میں رکھا گیا ہے۔
دبئی میںراحت فتح علی خان کی گرفتاری کا ڈراپ سین

Webdesk

|

22 Jul 2024

دبئی:عالمی شہرت یافتہ پاکستان کے معروف گلوکار و لیجنڈری قوال راحت فتح علی خان کو دبئی میں گرفتار کرلیا گیا۔تاہم گلوکار کی جانب سے ایسی خبروں کی تردید کردی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ راحت فتح علی خان کو دبئی حکام نے ان کے سابق مینیجر سلمان علی کی درخواست پر گرفتار کیا ہے۔راحت فتح علی کے سابق مینیجر سلمان احمد نے ان کے خلاف دبئی حکام کو شکایات درج کرائی ہوئی ہیں۔

اطلاعات سامنے آرہی ہیں کہ گلوکار اپنے پروگرامز کیلئے دبئی پہنچے تھے اور اب انہیں گرفتار کرکے برج دبئی پولیس اسٹیشن میں رکھا گیا ہے۔

دوسری جانب راحت فتح علی خان کا ایک ویڈیو بیان بھی سامنے آگیا ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ دبئی میں موجود ہوں، گرفتار نہیں ہوا، اپنے گانوں کی ریکارڈنگز میں مصروف ہوں۔

میوزک ڈائریکٹر فاروق را مجھ سے سوال جواب کئے گئے درخواستیں دی گئیں ہیں وہ کوئی بھی دے سکتا ہے میں گرفتار نہیں ہوا اور نہ ہی ایسا واقعہ ہوا ۔

راحت فتح علی خان نے کہا کہ ائیرپورٹ پر عام سی چیکنگ اور سوال جواب ہوئے اب اپنا کام کر رہا ہوں ۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!