گلگت بلتستان کے 8 نوجوان روسی صدر ورلڈ یوتھ فیسٹیول کیلیے منتخب
آفتاب مہمند
|
20 Feb 2024
روس میں ہونے والے ورلڈ یوتھ فیسٹیول 2024 کیلیے گلگت بلتستان سے 8 نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی جانب سےمنعقد کردہ ورلڈ یوتھ فیسٹیول روس 2024 کےلئے گلگت بلتستان کے آٹھ پروفیشنلز اور اسٹوڈنٹس منتخب ہوگئے۔
گلگت اور بلتستان سے تعلق رکھنے والے ان آٹھ غیرمعمولی نوجوانوں میں ماریہ اکبر، حنا خالق تاج، عمران علی، اقتدار علی، وزیرافراسیاب، جنید احمد، بریرہ اکبر اور سیدہ شگفتہ شامل ہیں۔
منتخب ہونے والے طالب علم روس میں منعقد ہونے والے ورلڈیوتھ فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
یوتھ فیسٹیول کے میرٹ کے مطابق فیوچر ٹیم پاکستان کی نیشنل پرپریٹری کمیٹی نے پاکستان بھر کے 5000 درخواست گزاروں میں مقابلے کے زریعے 225 افراد منتخب کی جن میں سے ان 8 نوجوانوں کا حتمی انتخاب کیا گیا۔
ورلڈ یوتھ فیسٹیول کیا ہے؟
ورلڈ یوتھ فیسٹیول دنیا بھر میں نوجوانوں کا ایک بہت بڑا پروگرام ہے، جس میں دنیا کے 180 ممالک سے تقریبا بیس ہزار نوجوان شرکت کرتے ہیں۔ اس فیسٹیول میں دنیا بھر سے سربراہانِ مملکت، وزرا، پالیمنٹیرنز، زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات، صحافی، پروفیشنلز، تخلیقی صنعت، پولیٹیکل سائنس اور انٹرنیشنل ریلیشنز کے ماہرین اور طلبا بھی شرکت کریں گے۔
فیسٹیول میں سائنس، آرٹ، ثقافت اور تعلیم کے حوالے سے بڑی تقریبات، پینل ڈسکشنز اور کانفرنسز منعقد کی جائیں گی۔ روس کے ایوان صدر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق فیسٹول کا انعقاد 1 مارچ سے 18 مارچ تک کیا جائے گا۔
Comments
0 comment