گورنر ہاؤس پشاور میں ٹک ٹاک ریکارڈنگ: ’ویڈیو دیکھ کر لگتا ہے واقعی تبدیلی آگئی‘
Webdesk
|
5 Dec 2023
گورنر ہاؤس خیبرپختونخوا میں دلہن دلہا کے فوٹو شوٹ کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس پر صارفین نے شدید تنقید کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور میں قائم گورنر ہاؤس میں حال ہی میں نوبیاہتا جوڑے نے فوٹو شوٹ کروایا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر ہوئی تو دیکھتے ہی دیکھتے یہ وائرل ہوگئی۔
ویڈیو وائرل ہونے پر صارفین نے گورنر خیبرپختونخوا اور مولانا فضل الرحمان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
صارفین نے سوال کیا کہ مولانا فضل الرحمان کے سمدھی گورنرکے ہوتے ہوئے یہ فوٹوشوٹ کیسے ہوا؟ کیا گورنر ہاؤس میں فلموں اور گانوں کی شوٹنگ بھی ہوتی ہے، ویڈیو دیکھ کر لگتا ہے کہ واقعی تبدیلی آگئی ہے۔
گورنر ہاؤس پشاور جہاں ان دنوں جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے سمدھی حاجی غلام علی براجمان ہیں ، میں ان دنوں فلموں اور گانوں کی شوٹنگ بھی ہوتی ہے ۔ تبدیلی آنہیں رہی ،تبدیلی آگئی ہے۔ pic.twitter.com/Gb6JKclCo2
ترجمان گورنر ہاؤس نے وائرل ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ گورنر ہاؤس میں فلم یا ڈرامے کی شوٹنگ نہیں ہوئی ، دلہا دلہن کے فوٹو شوٹ کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے، گورنر ہاؤس میں شادی کے فوٹو شوٹ کی اجازت ہے۔
دوسری جانب گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے وائرل ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’لوگ عرصہ دراز سے فوٹو شوٹ کیلیے گورنر ہاؤس آتے ہیں اور دلہا دلہن کو گورنر ہاؤس میں فوٹو شوٹ کی اجازت ہے‘۔
Comments
0 comment