غیر قانونی اسلحہ کیس میں گرفتار یوٹیوبر رجب بٹ کو رہا کردیا گیا
رجب بٹ صبح عدالت سے باقاعدہ ضمانت حاصل کریں گے
ویب ڈیسک
|
15 Dec 2024
نوبیاہتا دلہا اور معروف سوشل میڈیا اسٹار رجب بٹ کو پولیس نے شخصی ضمانت پر رہا کردیا۔
پولیس نے دو روز قبل ازدواجی بندھن میں بندھنے والے یوٹیوبر رجب بٹ کو وائلڈ لائف اور ناجائز اسلحہ کیس میں گرفتار کیا تھا۔
تاہم اب ناجائز اسلحہ کیس میں اُن کی شخصی ضمانت منظور کرلی گئی ہے اور وہ کل صبح عدالت میں پیش ہوکر اپنی ضمانت کیلیے درخواست دائر کریں گے۔
اُدھر یوٹیوبر رجب بٹ کی گرفتاری میں محکمہ وائلد لائف کی بڑی نااہلی بھی سامنے آگئیہے۔ پولیس کو رجب بٹ کے گھر شیر کے بچے کی موجودگی کی اطلاع وائلد لائف نے دی جبکہ شیر کے بچے کی برآمدگی کے بعد وائلڈ لائف نے ملزم کے خلاف درخواست تک نہ دی۔
وائلد لائف کے ملازمین شیر کے بچے کو ساتھ لے گئی، قانونی طور پر ملزم کے خلاف قانونی کے لیے درخواست وائلد لائف نے دینی تھی۔
Comments
0 comment