حنا خان کا بریسٹ کینسر کی تشخیص کے بعد پہلا بیان سامنے آگیا
Webdesk
|
30 Jun 2024
ممبئی: بھارتی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی نامور اداکارہ حنا خان کا بریسٹ کینسر کی تشخیص کے بعد پہلا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
گزشتہ روز حنا خان نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے بریسٹ کینسر میں مبتلا ہونے انکشاف کیا تھا۔ اداکارہ کے مداحوں کو اس خبر سے شدید دھچکا لگا تھا۔
حنا خان نے لکھا تھا کہ جو لوگ مجھ سے پیار کرتے ہیں اور مجھے ہمیشہ صحتیاب دیکھنا چاہتے ہیں میں انہیں بتانا چاہتی ہوں کہ مجھے اسٹیج تھری بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔
بھارتی اداکارہ نے لکھا تھا کہ اس موذی مرض کی تشخیص کے باوجود میں سب کو یقین دلانا چاہتی ہوں میں اس بیماری پر قابو پانے کیلیے پْرعزم اور مضبوط ہوں۔
انہوں نے بتایا تھا کہ میرا علاج شروع ہوگیا ہے، میں کینسر کو شکست دینے کیلئے ہر جنگ لڑوں گی اور مجھے یقین ہے کہ میں کامیاب بھی ہو جاؤں گی۔
آج حنا خان نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی جو ان کے مداحوں کے درمیان موضوعِ بحث بنی ہوئی ہے۔ بھارتی اداکارہ نے اس میں لکھا کہ 'یہ وقت بھی گزر جائے گا'۔
مداحوں کے ساتھ فلمی شخصیات نے بھی حنا خان کیلیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا۔
Comments
0 comment