ہانیہ عامر اور یاسر حسین کی حد سے زیادہ بے تکلفی کی ویڈیو وائرل

ہانیہ عامر اور یاسر حسین کی حد سے زیادہ بے تکلفی کی ویڈیو وائرل

چند صارفین نے اداکارہ اقرا عزیز کی غیر موجودگی پر بھی سوالات اٹھائے۔
ہانیہ عامر اور یاسر حسین کی حد سے زیادہ بے تکلفی کی ویڈیو وائرل

Webdesk

|

2 Feb 2026

کراچی: معروف اداکارہ ہانیہ عامر اور اداکار یاسر حسین کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس نے صارفین میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

یہ ویڈیو پاکستانی معروف اداکار عمر عالم کی شادی کی تقریب کے دوران بنائی گئی جہاں دونوں فنکار خوشگوار موڈ میں ایک دوسرے سے بات چیت کرتے اور مسکراتے دکھائی دیے تھے۔

ویڈیو میں ہانیہ عامر اور یاسر حسین کا دوستانہ اور بے تکلف انداز دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف رائے سامنے آئیں۔

کچھ صارفین نے اس رویے کو نارمل اور شوبز انڈسٹری کے لیے عام قرار دیا جبکہ بعض افراد نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یاسر حسین ایک شادی شدہ شخص ہیں اس لیے انہیں اس قسم کی بے تکلفی زیب نہین دیتی۔

چند صارفین نے اداکارہ اقرا عزیز کی غیر موجودگی پر بھی سوالات اٹھائے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!