ہاظم بنگوار نے تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا

ہاظم بنگوار نے تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا

اسسٹنٹ کمنشر (اے سی) ہاظم بنگوار دو دن قبل کراچی میں ہونے والی ہم اسٹائل ایوارڈز کی تقریب میں شریک ہوئے تھے
ہاظم بنگوار نے تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا

Webdesk

|

14 May 2024

اپنے لباس اور فیشن پر تنقید کرنے والوں کو اسسٹنٹ کمنشر (اے سی) ہاظم بنگوار نے آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں، عہدے اور دفتری امور سے بخوبی آگاہ ہیں۔

اسسٹنٹ کمنشر (اے سی) ہاظم بنگوار دو دن قبل کراچی میں ہونے والی ہم اسٹائل ایوارڈز کی تقریب میں شریک ہوئے تھے، جہاں انہیں منفرد فیشن ایبل لباس میں دیکھ کر ہر کوئی حیران رہ گیا تھا۔

ہاظم بنگوار کی فیشن ایبل لباس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں اور انہوں نے خود بھی اپنے انسٹاگرام پر ایوارڈز شو کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی تھیں۔

ہاظم بنگوار کے ہمراہ شوبز شخصیات کی بھی اسٹائل ایوارڈز کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوئی تھیں، جن پر شائقین نے اداکاروں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

اسسٹنٹ کمنشر (اے سی) ہاظم بنگوار تنقید کرنے والوں کو کہا ہے کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں، دفتری امور اور عہدے سے بخوبی آگاہ ہیں اور وہ اپنے تمام فرائض احسن انداز میں سر انجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں کسی کا نام لکھے بغیر تنقید کرنے والوں کو جواب دیا کہ زیادہ تر لوگ یہ بھول چکے ہیں کہ ہاظم بنگوار ایک بیورو کریٹ کے علاوہ ایک انسان بھی ہیں اور ان کی بھی زندگی ہے۔

ہاظم بنگوار کا مزید کہنا تھا کہ دوسرے انسانوں کی طرح انہیں بھی اپنی ذاتی زندگی مرضی کے مطابق گزارنے کا حق ہے اور اس بات کو بہت سارے لوگ بھول چکے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!