جنید جمشید، ایک تابندہ ستار ہ جو 7 دسمبر 2016 کو بجھ گیا
Webdesk
|
7 Dec 2024
معروف حمد ، ثنا اور نعت خواں جنید جمشید کو بچھڑے 8 برس بیت گئے۔
تفصیلات کے مطابق جنید جمشید 7 دسمبر 2016 بھی پی آئی اے کے اس بدقسمت طیارے میں سوار تھے، جو چترال سے اسلام آباد آتے ہوئے حویلیاں کے قریب حادثے کا شکار ہوا۔
اس حادثے میں ہم سے بچھڑنے والے جنید جمشید اپنی اہلیہ کے ہمراہ چترال میں تبلیغی دورے کے بعد اسلام آباد جا رہے تھے۔
جنید جمشید نے اپنے میوزک کریئر کا آغاز میوزیکل بینڈ وائٹل سائنز سے کیا، پہلے البم کی ریلیز نے ہی انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا تھا۔
اس کے بعد اُن کے قومی نغمے ’’دل دل پاکستان‘‘ نے ریکارڈ قائم کیا۔ اس کے بعد جنید جمشید نے 1999 میں اپنی دوسری البم جاری کی۔
انہوں نے گلوکاری کے کیریئر میں وہ شہرت اور مقبولیت حاصل کی، جو بہت ہی کم لوگوں کے حصے میں آتی ہے۔
پھر 2002 میں اپنی چوتھی اور آخری البم کے بعد جنید جمشید کا رحجان اسلامی تعیلمات کی جانب بڑھنے لگا اور ماضی کے پاپ اسٹار حمد و ثنا خواں نعت خواں کے طور پر ابھرے۔ اس کے بعد 2007 میں جنید جمشید کو 500 بااثرمسلم شخصیات میں شامل کیا گیا۔
حکومت نے 2014 میں انہیں ستارہ امتیاز سے بھی نوازا۔ 8 سال گزر جانے کے باوجود مداح جنید جمشید کی کمی آج بھی محسوس کرتے ہیں۔
Comments
0 comment