1 hour ago
جوئے کی تشہیر کے کیس میں ڈکی بھائی اور اہلیہ پر فرد جرم عائد
ویب ڈیسک
|
9 Feb 2026
لاہور کی ایک مقامی عدالت نے پیر کے روز یوٹیوبر سعد الرحمن المعروف ڈکی بھائی، ان کی اہلیہ عروب جتوئی اور دیگر ملزمان کے خلاف مبینہ طور پر سوشل میڈیا پر جوا کھیلنے والی ایپس کی تشہیر کے کیس میں فردِ جرم عائد کر دی۔
یہ سماعت لاہور ڈسٹرکٹ کورٹس میں جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو کی عدالت میں ہوئی، جہاں مقدمے سے متعلق کارروائی آگے بڑھائی گئی۔ سماعت کے دوران ڈکی بھائی، ان کی اہلیہ اور دیگر نامزد ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، تاہم انہوں نے عائد کیے گئے الزامات کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔
عدالت نے استغاثہ کے گواہوں کو 23 فروری کو پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت اسی تاریخ تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے ڈکی بھائی اور دیگر افراد کے خلاف مبینہ طور پر آن لائن جوا ایپس کی تشہیر کرنے پر مقدمہ درج کیا تھا۔
Comments
0 comment