جویریہ عباسی کو اپنی ہونے والی ساس سے کونسا خاص تحفہ مل گیا؟

جویریہ عباسی کو اپنی ہونے والی ساس سے کونسا خاص تحفہ مل گیا؟

اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ اْنہیں یہ خوبصورت چوڑیاں، اْن کی ساس نے تحفے میں دی ہیں۔
جویریہ عباسی کو اپنی ہونے والی ساس سے کونسا خاص تحفہ مل گیا؟

Webdesk

|

27 Jun 2024

کراچی :پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ جویریہ عباسی کی ہونے والی ساس نے اْنہیں خوبصورت تحفہ دے دیا۔

پاکستانی اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں اپنے ہاتھ کی تصویر شیئر کی تھی، اداکارہ نے ہاتھ میں لال اور گولڈن رنگ کی دلکش چوڑیاں پہنی ہوئی تھیں۔

اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ اْنہیں یہ خوبصورت چوڑیاں، اْن کی ساس نے تحفے میں دی ہیں۔

اْن کے ہاتھ کی تصویر سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جہاں مداحوں کی جانب سے اداکارہ کی نئی زندگی کی شروعات کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ مئی 2024 میں جویریہ عباسی نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا، اس پوسٹ کے بعد کہا جارہا تھا کہ جویریہ عباسی بہت جلد دوسری شادی کرنے والی ہیں۔

خیال رہے کہ جویریہ عباسی کی پہلی شادی سال 1997 میں اداکار شمعون عباسی سے ہوئی تھی، شادی کے ایک سال بعد اْن کے ہاں بیٹی عنزیلہ عباسی کی پیدائش ہوئی تھی۔

جویریہ عباسی اور شمعون عباسی کے درمیان سال 2009 میں طلاق ہوگئی تھی، والدین کی طلاق کے بعد سے عنزیلہ عباسی اپنی والدہ کے پاس ہی رہیں اور سال 2023 میں جویریہ عباسی نے اپنی بیٹی کی شادی کی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!