کراچی کتب میلہ، تین روز میں 4 لاکھ 50 ہزار سے زائد علم دوست شہری شریک

کراچی کتب میلہ، تین روز میں 4 لاکھ 50 ہزار سے زائد علم دوست شہری شریک

کتب میلے کا کل آخری روز ہوگا، تصانیف پچاس فیصد خصوصی رعایت پر دستیاب ہیں
کراچی کتب میلہ، تین روز میں 4 لاکھ 50 ہزار سے زائد علم دوست شہری شریک

ویب ڈیسک

|

15 Dec 2024

کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری 19ویں عالمی کتب میلے کے تین روز میں ساڑھے 4 لاکھ سے زائد شہریوں نے شرکت کر کے علم دوستی اور کتابوں سے عشق کا ثبوت دیا ہے۔

منتظمین نے مطابق چار روز میں ایک محتاط اندازے کے بعد 4 لاکھ 50 ہزار سے زائد شہری شریک ہوئے، جن میں نوجوان، بوڑھے، بچے، خواتین، طالب علم شریک تھے۔

بک فیئر کے چوتھے یعنی اتوار کے روز شہریوں کا سمندر امڈ آیا جبکہ کتب میلے کا آخری روز 16 دسمبر بروز پیر ہوگا۔

عالمی کتب میلے میں اسٹال لگانے والے تمام پبلشرز اور بک سیلرز نے کامیاب نمائش میں کتابوں اور بچوں کی ہم نصابی سرگرمیوں کے آلات پر 50سے 70فیصد رعایت دینے کااعلان کیا۔

علم دوستوں کا کہنا ہے کہ عالمی کتب میلہ کراچی کی پہچان بن چکا ہے اس کا سلسلہ روکنا نہیں چاہیے اور اس کا انعقاد ہر سال دو بار ہونا چاہیے۔ 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!