کراچی کے لوگ سچے اور بہت بااخلاق ہیں، شاہد آفریدی
کراچی والے وعدے کے پکے اور کھلے دل کے لوگ ہیں، سابق کپتان
ویب ڈیسک
|
7 Dec 2024
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ کراچی جیسے لوگ کہیں بھی نہیں ہیں۔
کراچی آرٹس کونسل میں اردو کی 17ویں عالمی کانفرنس میں خصوصی سیشن سے خطاب میں شاہد آفریدی نے کہا کہ میں 1979 میں خیبرپختونخوا میں پیدا ہوا اور پھر ہم کراچی منتقل ہوگئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی آنے کے بعد آج تک کبھی تفریق نہیں دیکھی، یہاں کے لوگ بہت بااخلاق، سچے، پروفیشنل اور زندہ دل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں بُرے حالات میں بھی ہم بہتر حالات میں رہے ہیں، اس دوران کراچی والوں نے بہت خیال رکھا اور کسی قسم کی کوئی تفریق نہیں کی۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ کراچی والے وعدے کے پکے ہیں اور اپنی بات کو پورا کرتے ہیں۔
Comments
0 comment