کرکٹر عماد وسیم نے نائلہ راجہ سے دوسری شادی کرلی؟

کرکٹر عماد وسیم نے نائلہ راجہ سے دوسری شادی کرلی؟

گزشتہ برس قومی کرکٹر عماد وسیم کی اپنی اہلیہ کرن اشفاق سے راہیں جدا ہوگئی تھیں۔
کرکٹر عماد وسیم نے نائلہ راجہ سے دوسری شادی کرلی؟

Webdesk

|

16 Feb 2026

کراچی: سوشل میڈیا پر عماد وسیم اور نائلہ راجہ کی کچھ تصاویر وائرل ہوئیں جن میں دعوی کیا جارہا ہے کہ دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں تاہم اس کی ابھی تک تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس قومی کرکٹر عماد وسیم کی اپنی اہلیہ کرن اشفاق سے راہیں جدا ہوگئی تھیں۔ اس کی انہوں نے انسٹاگرام پوسٹ میں تصدیق کی تھی۔

عماد وسیم نے اپنی پوسٹ میں کہا تھا کہ کافی سوچ بچار کے بعد، اور گزشتہ چند سالوں کے دوران پیش آنے والے مسلسل تنازعات جنہیں حل نہیں کیا جا سکا، کی وجہ سے میں نے طلاق کے لیے فائل کر دیا ہے۔

 میں خلوصِ دل سے ہر ایک سے درخواست کرتا ہوں کہ ہماری پرائیویسی (نجی زندگی) کا احترام کریں اور پرانی جوڑے والی تصاویر استعمال کرنے یا شیئر کرنے سے گریز کریں۔ براہِ کرم آئندہ انہیں میری شریک حیات کے طور پر مخاطب کرنے سے بھی گریز کریں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!