خاتون اہلکار نے کنگنا کو تھپڑ مارنے کی وجہ بتادی

خاتون اہلکار نے کنگنا کو تھپڑ مارنے کی وجہ بتادی

خاتون اہلکار کو معطل کردیا گیا ہے، واقعہ گزشتہ روز بندی گڑھ ایئرپورٹ پر پیش آیا تھا
خاتون اہلکار نے کنگنا کو تھپڑ مارنے کی وجہ بتادی

Webdesk

|

7 Jun 2024

چندی گڑھ ایئرپورٹ پر بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کو تھپڑ مارنے والی اہلکار نے وجہ بتادی۔

چندی گڑھ ایئرپورٹ پر بالی ووڈ گزشتہ روز خاتون سیکیورٹی اہلکار نے اچانک بھارتی اداکارہ اور لوک سبھا کے انتخابات میں نو منتخب رکن کے منہ پر سیکیورٹی اہلکار نے تھپڑ رسید کیا تھا۔

جس کے بعد ضابطے کی کارروائی کے تحت خاتون اہلکار کو معطل کر کے انکوائری شروع کی گئی۔ تفتیش کے دوران خاتون اہلکار نے بتایا کہ انہوں نے کنگنا کو کیوں تھپڑ مارا۔

سیکیورٹی اہلکار کلویندر کور نے کہا کہ ماضی میں کنگنا نے کسانوں سے متعلق متنازع بیان دیا تھا، جب میں نے ایئرپورٹ پر اداکارہ کو دیکھا تو مجھے وہ بیان یاد آگیا تھا، پھر مجھے شدید غصہ آیا جس کے بعد میں نے اُنہیں تھپڑ مار دیا۔

سیکیورٹی اہلکار نے یاد دلایا کہ کنگنا رناوت نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ کسان صرف 100 روپے کی خاطر احتجاج میں بیٹھے ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ میرا تعلق کسان خاندان سے ہے اور میری والدہ بھی اُس احتجاج کا حصہ تھیں، اب میں یہاں کنگنا رناوت سے پوچھنا چاہوں گی کہ کیا وہ اُس احتجاج میں جا کر بیٹھیں گی؟ یا مظاہرین کے بارے میں کوئی غلط بات کریں گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!