کیا آپ جانتے ہیں کہ شاہ رخ خان کی گھڑی کی قیمت کیا ہے؟

کیا آپ جانتے ہیں کہ شاہ رخ خان کی گھڑی کی قیمت کیا ہے؟

اس ایونٹ میں شاہ رخ خان سب کی توجہ کا مرکز بنے رہے اور اس دوران ان کی کلائی پر موجود گھڑی نے سب کی توجہ سمیٹ لی۔
کیا آپ جانتے ہیں کہ شاہ رخ خان کی گھڑی کی قیمت کیا ہے؟

Webdesk

|

26 Jan 2025

بھارتی فلم اسٹار شاہ رخ خان کی گھڑی کی قیمت جان کر ہر کوئی حیران رہ گیا۔

انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈز آئی آئی ایف اے کی پریس کانفرنس بھارتی شہر ممبئی میں ہوئی جس میں شاہ رخ خان سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

اس ایونٹ میں شاہ رخ خان سب کی توجہ کا مرکز بنے رہے اور اس دوران ان کی کلائی پر موجود گھڑی نے سب کی توجہ سمیٹ لی۔

بھارتی اسٹار نے پریس کانفرنس میں جو معمولی نظر آنے والی گھڑی پہن رکھی تھی اس کی قیمت جان کر حیران رہ جائیں گے۔

کنگ خان نے سوئٹزرلینڈ کے سب سے مہنگے برانڈ آڈیمارس کی گھڑی پہن رکھی تھی جس کی مالیت ہزاروں نہیں بلکہ پاکستانی روپوں میں کروڑوں روپے ہے۔

رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان نے جو گھڑی پہن رکھی تھی اس کی مالیت 76 لاکھ 84 ہزار 825 بھارتی روپے جو کہ پاکستانی روپوں میں 2 کروڑ 48 لاکھ سے زائد بنتی ہے۔ اس کے علاوہ بھارت کیلئے شپمنٹ چارجز 13 ہزار بھارتی روپوں سے زائد ہیں۔

رپورٹس کے مطابق یہ گھڑی انتہائی قیمتی ہے 18 قیراط سونے سے بنائی گئی ہے اور دنیا بھر میں 250 ایسی گھڑیاں ہیں جن میں سے ایک شاہ رخ خان کے پاس ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!