لیڈی ڈیانا کا لباس 31 کروڑ روپے سے زائد میں فروخت

لیڈی ڈیانا کا لباس 31 کروڑ روپے سے زائد میں فروخت

بار ڈیانا نے پہلی بار 1985 میں فلورنس میں اور بعد میں 1986 میں وینکوور کے دورے پر یہ لباس پہنا تھا
لیڈی ڈیانا کا لباس 31 کروڑ روپے سے زائد میں فروخت

ویب ڈیسک

|

20 Dec 2023

آنجہانی شہزادی ڈیانا کا زیر استعمال لباس 31 کروڑ روپے سے زائد میں فروخت ہوگیا۔

لیڈی ڈیانا کا پہنا ہوا سیاہ اور نیلے رنگ کا بیلرینا لمبا شام کا لباس $1.1 ملین میں فروخت ہوا۔

جس کے بعد اس گاؤن کو سب سے زیادہ قیمت پر فروخت ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہوگیا۔

جیک ایزاگوری کی طرف سے ڈیزائن کردہ لباس، پہلی بار ڈیانا نے 1985 میں فلورنس میں اور بعد میں 1986 میں وینکوور کے دورے کے دوران پہنا تھا۔

نیلامی کے لیے اس لباس کو ہالی ووڈ لیجنڈز نے پیش کیا اور توقع کی جارہی تھی کہ زیادہ سے زیادہ دو لاکھ ڈالرز میں یہ لباس فروخت ہوجائے گا مگر توقع سے زیادہ قیمت پر یہ فروخت ہوگا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!