امریکی خاتون کا سندھ پولیس کی خاتون افسر سے اظہار محبت

امریکی خاتون کا سندھ پولیس کی خاتون افسر سے اظہار محبت

اونیجا کا بی بی سی کو انٹرویو
امریکی خاتون کا سندھ پولیس کی خاتون افسر سے اظہار محبت

ویب ڈیسک

|

11 Apr 2025

پاکستانی لڑکے کی محبت میں گرفتار ہوکر کراچی آنے والی امریکی خاتون نے سندھ پولیس کی آفیسر سے محبت کا اظہار کیا ہے۔

امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن نے نیویاک سے سندھ پولیس کی آفیسر شبانہ کیلیے پیغام بھیجا ہے۔ 

انہوں نے بی بی سی کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ پاکستان میں اور بھی بہت سے لوگوں نے میری مدد کی لیکن میں شبانہ کے زیادہ قریب اس لیے ہو گئی تھی کیونکہ ان کی شخصیت مجھے سے ملتی جلتی ہے۔

 اُنہوں نے مجھے بہت محبت دی۔ اونیجا نے کہا اگر شبانہ نیویارک آئیں گی تو اُنہیں یہ شہر بہت پسند آئے گا، شبانہ اگر آپ میری یہ ویڈیو دیکھ رہی ہیں تو میں آپ سے یہ کہنا چاہتی ہوں کہ میں آپ سے بہت محبت کرتی ہوں۔

واضح رہے کہ اونیجا اینڈریو جب کراچی پہنچی اور گارڈن میں لڑکے کے فلیٹ پر دھرنا دیا تو سندھ پولیس کی آفیسر شبانہ سمیت دیگر ٹیم ان کے پاس پہنچی تھی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!