2 hours ago
میر رضا علی کے انصاف کیلیے احتجاج، یوٹیوبر حسن بیگ کا دھمکیاں ملنے کا دعویٰ
ویب ڈیسک
|
1 Aug 2026
کراچی سے تعلق رکھنے والے نوجوان تاجر میر رضا علی کے قتل اور انصاف کیلیے احتجاج کرنے والے یوٹیوبر حسن بیگ نے دھمکیاں ملنے کا انکشاف کیا ہے۔
یوٹیوبر حسن بیگ اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ چار مینار مسجد جہاں میر رضا علی کی ڈیزرٹ شاپ تھی وہاں پر احتجاج کررہے ہیں۔ اس سے قبل پہلے روز انہوں نے شارع فیصل نرسری پر بھی اکیلے احتجاج کیا تھا۔
حسن بیگ کے ساتھ دیگر یوٹیوبر، سوشل میڈیا ایکٹویسٹ اور سیاسی شخصیات بھی احتجاج میں شریک ہوئیں اور میر رضا علی کے قاتلوں کی گرفتاری جبکہ انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔
حق پاکستان سے گفتگو میں حسن بیگ نے انکشاف کیا کہ انہیں دھمکیاں دی جارہی ہیں اور کہا جارہا ہے کہ آپ کی دو بچیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یہ بھی کہا جارہا ہے کہ پولیس اٹھا کر لے جائے گی۔
حسن بیگ نے کہا کہ یہ مجھے بچیوں کے نام پر ڈرا رہے ہیں تاکہ احتجاج ختم کروں مگر یہ زیادہ سے زیادہ کیا کریں گے مار دیں گے؟ انہوں نے کہا کہ میں تو صرف میر رضا علی کے انصاف اور کراچی کے نوجوانوں کے تحفظ کیلیے آواز اٹھا رہا ہوں اور اس کے علاوہ میرا کوئی مقصد نہیں ہے۔
یوٹیوبر نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ زندہ گھر جاسکتا ہوں یا نہیں، ہمیں صرف اپنی زندگیوں کا تحفظ چاہیے، شہر کا لائحہ عمل ہم سے کیا حکمرانوں سے پوچھنا چاہیے کہ ہمارے اور عوام کے بارے میں کیا سوچا ہے؟
انہوں نے کہا کہ اس شہر کا ہیش ٹیگ موت ہے اور اسی پر چل رہا ہے، اگر حکمرانوں سے کوئی کام نہیں ہوتا تو پھر انہیں ہٹا دیں گے، صدر انکا، وزیراعلیٰ اور میئر آپکا پھر بھی کام نہیں کرتے۔ اگر مجھے یا میری بیٹیوں کو مارنے سے سکون ملے گا تو آکر ماردیں۔
Comments
0 comment