میشا شفیع پر آن لائن جرح کیخلاف علی ظفر کی اپیل نمٹادی گئی
تین رکنی بینچ نے سماعت جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں کی۔
Webdesk
|
7 May 2024
اسلام آباد: ہراسگی کیس میں سپریم کورٹ نے میشا شفیع پر آن لائن جرح کیخلاف علی ظفر کی اپیل خارج کردی۔
میشا شفیع جنسی ہراسگی کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ تین رکنی بینچ نے سماعت جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں کی۔
علی ظفر نے میشا شفیع کی آن لائن جرح کے معاملے پر دائر اپیل کو واپس لے لیا، علی ظفر کے وکیل کا کہنا تھا کہ میشا شفیع پر آن لائن جرح ہوچکی ہے، اپیل غیر موثر ہونے پر واپس لینا چاہتے ہیں۔
سپریم کورٹ کی جانب سے گلوکار علی ظفر کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر اسے خارج کردیا گیا۔
2018 میں میشا شفیع نے علی ظفر پر متعدد مرتبہ جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ اس معاملے پر علی ظفر اور میشا شفیع دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف ہتک عزت کے کیسز دائر کیے تھے اور یہ تنازع تاحال کسی منطقی انجام تک نہ پہنچ سکا۔
Comments
0 comment