ندا یاسر کی ناقدین کو حج ادا کرنے کی دعا

ندا یاسر کی ناقدین کو حج ادا کرنے کی دعا

میں دعا کرتی ہوں کہ اللہ تنقید کرنے والوں کو ہدایت دے، ندا یاسر، یاسر نواز
ندا یاسر کی ناقدین کو حج ادا کرنے کی دعا

ویب ڈیسک

|

26 Jun 2024

پاکستانی اداکارہ اور مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر اور ان کے شوہر یاسر نواز کو مناسک حج کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

تاہم اب جوڑے نے یاسر نواز کے یوٹیوب چینل پر ایک ویلاگ میں ناقدین کو جواب دیا ہے۔

مارننگ شو کے سیٹ پر ریکارڈ کیے گئے ایک بلاگ میں، ندا یاسر نے ناقدین کی رہنمائی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ "اللہ آپ کو ہدایت دے" ۔

انہو ں نے کہا کہ "میں دعا کرتی ہوں کہ اللہ تنقید  کرنے والوں کو ہدایت دے، کہ وہ تصویروں سے کچھ سیکھیں اور اپنا ضروری کام چھوڑ کر یہ ضروری کام حج ادا  کریں‘‘۔

یاسر نواز نے بھی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ہمارے بارے میں کوئی کیا کہتا ہے، یہ ہم جانتے ہیں یا ہمارا اللہ جانتا ہے، ہم نے جو عبادت کی، ہم نے جو نیکیاں کیں، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، یہ ہمارا اور اللہ کا معاملہ ہے‘‘۔

وی لاگ میں انہوں نے  سفر حج کو یادگار بنانے کیلیے اتاری گئی تصاویر اور ویڈیوز بھی بنائیں۔

Buray Comments Walo Ko Allah Hidayat De | Yasir Nawaz | Nida Yasir | Danish Nawaz | Vlog

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!