ننھا وی لاگر شیراز چھا گیا، یوٹیوب کا بھی اعتراف
شیراز کے انداز تکلم اور سادگی کیوجہ سے سیکڑوں لوگ اُسے پسند کرتے ہیں
Webdesk
|
29 Feb 2024
گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے ننھے وی لاگر شیراز نے بہت ہی کم عرصے میں سلور بٹن حاصل کرلیا۔
اپنی گلابی اردو اور معصومانہ لہجے سے گاؤں کی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے شیراز کے انداز اور طرز تکلم سے بہت سارے لوگ متاثر ہوئے اور ان کی ویڈیوز کو پسند کیا۔
شیراز نے بہت ہی کم عرصے میں نہ صرف فیس بک بلکہ یوٹیوب پر بھی کامیابی حاصل کی۔
ننھے وی لاگر کو اتنے زیادہ لوگوں نے سبسکرائب کیا کہ انہیں یوٹیوب کی جانب سے سلور بٹن دیا گیا ہے۔
Comments
0 comment