انورمقصود کی اپنے اغواء سے متعلق وضاحت سامنے آگئی
Webdesk
|
11 Mar 2024
پاکستانی معروف مصنف، طنز و مزاح نگار او ر میزبان انور مقصود نے اپنے اغوا ہونے سے متعلق گردش کرتی خبروں کی تردید کردی ہے۔
گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پر سینئرمصنف انور مقصود کے اغوا کے حوالے سے خبریں گردش کررہی تھیں۔
تاہم انور مقصود نے اپنے طنز و مزاح کے انداز میں ایک ویڈیو جاری کرکے ایسی تمام گردشی خبروں کو بے بنیاد قرار دے کر مسترد کردیا ہے۔
انور مقصود کا کہنا تھا کہ زخم ہوتے ہڈی ٹوٹی ہوتی تو بریانی کیسے بناتا، ابھی بریانی بنا رہا ہوں ورنہ کوئی اور میرے لیے بریانی بناتا۔
میرا نہ تو سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ ہے اور نہ میں سوشل میڈیا دیکھتا ہوں، لوگ مجھے فون کرکے بتا رہے ہیں کہ میرے اغوا کے حوالے سے خبریں آرہی ہیں۔انہوں نے خبروں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مداحوں سے درخواست کی کہ ایسی جعلی خبروں پر کان نہ دھریں۔
انور مقصود کا کہنا تھا کہ میں نہ صرف ایسی تمام خبروں کی تردید کرتا ہوں بلکہ ان لوگوں کی بھی مذمت کرتا ہوں جو بغیر تصدیق کے ایسی خبریں وائرل کرتے ہیں۔
Comments
0 comment