نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم نے اپنے دوست سے شادی کرلی

نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم نے اپنے دوست سے شادی کرلی

جیسنڈا آرڈرن کی شادی 2022 میں ہونی تھی تاہم کورونا کے باعث اسے ملتوی کیا گیا
نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم نے اپنے دوست سے شادی کرلی

ویب ڈیسک

|

13 Jan 2024

نیوزی لیںڈ کی سابق وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن اپنے دیرینہ دوست کے ساتھ ازدواجی بندھن میں بندھ گئیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق 43 سالہ جیسنڈا آرڈرن نے اپنے پارٹنر کلارک گیفورڈ کے ساتھ شادی کی، جس کی تقریب میں قریبی رشتے داروں اور دوست شریک ہوئے۔

نیوزی لینڈ کی سابق وزیر اعظم کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئیں۔

واضح رہے کہ جیسنڈا کی اپنے دوست کلارک کے ساتھ شادی سال 2022 میں ہونا تھی تاہم انہوں نے عالمی وبا کورونا کے باعث اسے ملتوی کردیا تھا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!