پشتو کی معروف اداکارہ خوشبو کو قتل کردیا گیا

پشتو کی معروف اداکارہ خوشبو کو قتل کردیا گیا

پولیس کے مطابق لاش پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔
پشتو کی معروف اداکارہ خوشبو کو قتل کردیا گیا

Webdesk

|

10 Jun 2024

نوشہرہ میں پشتو ڈراموں کی اداکارہ خوشبو کو قتل کرکے لاش کھیتوں میں پھینک دی گئی۔

ضلعی پولیس آفیسر اظہرخان نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کو اطلاع ملی کہ علاقہ خوش مقام میں کھیتوں سے لاش ملی ہے جس کی شناخت خوشبو کے نام سے کی گئی ہے۔

مقتولہ کے بھائی شہریار نے پولیس کو بیان دیا کہ ملزمان کی جانب سے مقتولہ کو ناچ گانے سے متعدد بارمنع کیا گیا تھا، مبینہ طور پر منع کرنے پر قتل کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق لاش پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں 2 افرادکے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرادیا گیا ہے، پولیس نے نامزد ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!