اروشی کے بعد سونم باجوہ بھی نسیم شاہ کی معترف

اروشی کے بعد سونم باجوہ بھی نسیم شاہ کی معترف

سونم باجوہ نے نسیم شاہ کی ویڈیو انسٹاگرام اسٹوری پر بھی شیئر کی
اروشی کے بعد سونم باجوہ بھی نسیم شاہ کی معترف

Webdesk

|

14 Jun 2024

پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ سرحد پار معروف خواتین شخصیات کے دلوں میں گھر کررہے ہیں۔

بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا کے بعد اب اداکارہ سونم باجوہ بھی پاکستانی کرکٹر نسیم شاہ کے کردار اور مزاج پر اُن کی مداح ہوگئیں ہیں۔

بھارتی اداکارہ سونم باجوہ نے نسیم شاہ کی ایک ویڈیو اپنے انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں شیئر کی اور اُن کی انکساری کے حوالے سے سب کو آگاہ کیا۔

یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر چند روز قبل وائرل ہوئی جس میں ننھے مداحوں کو بابر اعظم نے آٹو گراف دینے سے انکار کیا جس پر وہ رونے لگے تو نسیم شاہ آگے بڑے اور انہوں نے نہ صرف بچے کی حوصلہ افزائی کی بلکہ اُسے آٹو گراف دیا اور سیلفی بھی بنوائی تھی۔

نسیم شاہ نے بچے کا دل خوش کرنے کے لیے یہ بھی کہا تھا کہ میں بابر اعظم کا آٹو گراف بھی دے سکتا ہوں۔ نسیم شاہ کے اس اقدام پر ہر ویڈیو دیکھنے والا اُن کے کردار کا معترف ہوا اور سونم باجوہ نے نسیم شاہ کی انکساری و دریا دلی کو سراہا اور اس عمل کو بہت خوبصورت قرار دیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!