2 hours ago
اریج فاطمہ کی زندگی کے تلخ تجربات پر لب کشائی
Webdesk
|
16 Feb 2026
نیویارک: پاکستان کی معروف سابقہ اداکارہ اور معروف ڈیجیٹل کریئیٹر اریج فاطمہ نے اپنی پہلی طلاق سے متعلق تفصیلات شیئر کر دیں۔
سابق پاکستانی اداکارہ اور معروف ڈیجیٹل کریئیٹر اریج فاطمہ نے پہلی بار اپنی زندگی کے ایک مشکل دور اور پہلی شادی کی ناکامی سے متعلق تفصیلات مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی ہیں۔
حال ہی میں حافظ احمد کے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اریج فاطمہ نے بتایا کہ ان کا پہلا نکاح خاندان کے بڑوں کی پسند پر ہوا تھا۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ ہمارا پاکستان میں کوئی خاص رابطہ نہیں تھا، اس لیے ہم لڑکے کے حوالے سے مکمل چھان بین نہ کر سکے۔ منگنی کے اگلے ہی دن نکاح ہو گیا تھا لیکن بدقسمتی سے ایک ماہ بعد ہی علیحدگی ہو گئی۔
انہوں نے مزید وضاحت کی کہ اس شادی میں کبھی رخصتی نہیں ہوئی تھی اور یہ محض ایک ماہ کا عرصہ تھا، اریج نے کہا کہ وہ اپنے سابقہ شوہر کے لیے نیک تمنائیں رکھتی ہیں اور اب ان کی زندگی میں مداخلت نہیں کرنا چاہتیں۔
اپنی موجودہ ازدواجی زندگی سے متعلق بات کرتے ہوئے اریج نے بتایا کہ ان کی اپنے شوہر ڈاکٹر عزیر سے ملاقات ایک دلچسپ اتفاق تھا، انہوں نے بتایا مجھے یونیورسٹی میں اسی نام کے ایک دوسرے شخص سے ملنا تھا لیکن غلطی سے انہیں میسج کر دیا، یوں ہماری بات چیت شروع ہوئی۔
اریج کے مطابق ڈاکٹر عزیر کا میڈیا انڈسٹری سے کوئی تعلق نہیں ہے اور وہ ایک بہت ہی سادہ اور ریزرو شخصیت کے مالک ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ عزیر نے انہیں کبھی روایتی انداز میں پروپوز نہیں کیا تھا، بلکہ انہوں نے خود ہی دیسی خواتین کی طرح دبا ڈال کر شادی کے لیے آمادہ کیا۔
واضح رہے کہ اریج فاطمہ ان دنوں امریکا میں مقیم ہیں اور اپنی ازدواجی زندگی میں بے حد خوش ہیں۔ ان کے دو بیٹے ہیں اور وہ سوشل میڈیا کے ذریعے اکثر اپنی زندگی کے بارے میں مداحوں کو اپ ڈیٹ کرتی رہتی ہیں۔
Comments
0 comment