شادی کر کے بہت خوش ہوں اور میری زندگی بدل گئی، فیروز خان

شادی کر کے بہت خوش ہوں اور میری زندگی بدل گئی، فیروز خان

دعا کرتا ہوں کہ سب کی شادی ہوجائے کیونکہ یہ ایک اچھا احساس ہے، اداکار کی گفتگو
شادی کر کے بہت خوش ہوں اور میری زندگی بدل گئی، فیروز خان

ویب ڈیسک

|

25 Jun 2024

معروف پاکستانی اداکار فیروز خان نے حال ہی میں کراچی میں ایک فلم پریمیئر میں ریڈ کارپٹ پر واک کی، جہاں انہوں نے ڈاکٹر زینب سے اپنی دوسری شادی کے بارے میں کھل کر بات کی۔

جب فیروز خان سے دوسری شادی سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے اس کو زندگی کا سب سے خوبصورت راز قرار دیا اور کہا کہ سب کو دوسری شادی کرنی چاہیے کیونکہ میرے لیے  تو یہ مثبت تجربہ ہے، جس سے میری زندگی بدل گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنی زندگی میں ایک نئے آغاز پر بہت خوش اور اچھا محسوس کررہا ہوں، شادی ایک اچھی چیز ہے اس لیے سب کو بخوشی تجربہ کرنا چاہیے  اور محبت کا اظہار بھی کرنا چاہیے۔

اداکار نے مسکراتے ہوئے دعا دی کہ"میں دعا کرتا ہوں کہ سب کی شادی ہو جائے‘‘۔

واضح رہے کہ فیروز خان نے یکم جون کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دوسری شادی کا اعلان کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو حیران کردیا تھا۔

فیروز کی دوسری بیوی کا نام ڈاکٹر زینب ہے اور وہ پیشے کے اعتبار سے ماہر نفسیات ہیں۔ اس سے قبل ان کی شادی علیزے سلطان سے ہوئی تھی، جن سے ان کے دو بچے ہیں، ایک لڑکا اور ایک لڑکی ہے۔

ستمبر 2022 میں، علیزے نے جسمانی تشدد کے سنگین الزامات کے ساتھ فیروز سے علیحدگی کی تصدیق کی تھی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!