شاہد آفریدی کی بیٹی ٹی وی شو کے دوران سامنے آگئی

شاہد آفریدی کی بیٹی ٹی وی شو کے دوران سامنے آگئی

شاہد آفریدی نے بچی کو پیار کر کے اپنے پاس کھڑا کرلیا
شاہد آفریدی کی بیٹی ٹی وی شو کے دوران سامنے آگئی

ویب ڈیسک

|

23 Feb 2024

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کی سب سے چھوٹی بیٹی عروہ آفریدی لائیو پروگرام کے دوران اچانک بابا کے پاس پہنچ گئی۔

نجی ٹی وی شو میں پی ایس ایل کے حوالے سے جاری پروگرام کے دوران آفریدی کی بیٹی آئی اور بابا کو بتایا کہ میں نے پڑھ لیا ہے، اب آئسکریم کھانی ہے۔

شاہد آفریدی نے بیٹی کو پیار کر کے اپنے پاس کھڑا کیا اور اُس کی فرمائش کے بارے میں سب کو بتایا کہ اب عروہ نے پڑھ لیا ہے اور وہ آئسکریم مانگ رہی ہے۔

اس پر آفریدی نے اُسے سمجھایا کہ تھوڑی دیر میں کھاتے ہیں جس پر عروہ نے کہا کہ سورج ڈھل جائے گا تو پھر کھاؤں گی۔ پھر اسٹوڈیو میں بیٹھے مشتاق احمد نے عروہ سے فرمائش کی کہ آپ بعد میں کھا لینا اور ہمیں ابھی منگوا دو۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!