سانحہ اے پی ایس: زندہ بچ جانے والے احمد نواز نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے گریجویشن کرلیا

سانحہ اے پی ایس: زندہ بچ جانے والے احمد نواز نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے گریجویشن کرلیا

یہ میری زندگی کے قابل فخر ترین دنوں میں سے ایک دن ہے۔ آکسفورڈ سے گریجویشن ایک خواب تھا جسے میں نے کبھی ناممکن سمجھا تھا
سانحہ اے پی ایس: زندہ بچ جانے والے احمد نواز نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے گریجویشن کرلیا

Webdesk

|

29 Jul 2024

لندن: سانحہ اے پی ایس میں زندہ بچ جانے والے احمد نواز نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے گریجویشن کرلیا۔

احمد نواز نے اس سنگ میل کا جشن مناتے ہوئے، اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ فیس بک پر شیئر کیا کہ ''یہ میری زندگی کے قابل فخر ترین دنوں میں سے ایک دن ہے۔ آکسفورڈ سے گریجویشن ایک خواب تھا جسے میں نے کبھی ناممکن سمجھا تھا''۔

اُنہوں نے کہا کہ میں خدا، اپنے معاون والدین اور دوستوں کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں جنہوں نے اس خواب کو پورا کرنے میں مدد کی۔

احمد نواز کا مزید کہنا تھا کہ یہ سفر سخت محنت، استقامت کے سبب پایہ تکمیل تک پہنچا ہے، ابھی یہاں سے مزید آگے کی طرف جانا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!