سنجے دت کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

سنجے دت کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

سنجو بابا کے نام سے مشہور اداکار نے کئی سپر ہٹ فلموں میں اداکاری کی ہے اور ہر طرح کے کردار بخوبی نبھائے ہیں۔
سنجے دت کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

Webdesk

|

29 Jul 2024

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سنجے دت کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔سنجے دت 29 جولائی کو 65 سال کے ہوگئے ۔

سنجو بابا کے نام سے مشہور اداکار نے کئی سپر ہٹ فلموں میں اداکاری کی ہے اور ہر طرح کے کردار بخوبی نبھائے ہیں۔

بھارتی اداکار نے حال ہی میں کینسر جیسے موذی مرض سے بھی جنگ جیتی ہے اور ایک بار پھر اداکاری کے میدان میں جْت گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجو بابا پرتعیش زندگی گزارتے ہیں اور ان کے اثاثوں کی مالیت 250 کروڑ بھارتی روپے ہے ، ان کا ممبئی کے پوش علاقے پالی ہل میں ایک بڑا اپارٹمنٹ ہے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ان کے پاس لگڑری گاڑیاں بھی ہیں جن میں رولز روئس، رینج روور، فراری، اوڈی اور بی ایم ڈبلیو شامل ہیں جن کی مالیت کروڑوں میں ہے۔

اس کے علاوہ وہ یاٹ کے بھی مالک ہیں جن میں دوستوں کے ساتھ گھومتے ہیں، ان کے پاس لگڑری گھڑیاں، ڈیزائنر چشمے اور قیمتی زیورات بھی ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!