6 hours ago
صنم ماروی کا ایک کنسرٹ کا معاوضہ کتنا؟ حیران کُن انکشاف کردیا
Webdesk
|
17 Nov 2025
ملک کی معروف لوک گلوکارہ صنم ماروی نے اپنے ایک کانسرٹ کے معاوضے سے متعلق انکشاف کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔
حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں صنم ماروی شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنے کیرئیر کے اتار چڑھا سمیت زندگی کے مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔
اداکارہ نے انکشاف کیا کہ وہ ایک اپنے ایک کانسرٹ کا معاوضہ 25 لاکھ روپے وصول کرتی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ مجبوری میں اس فیلڈ کا انتخاب کیا، بہن بھائیوں کی کفالت کی وجہ سے کم عمری سے ہی کام کرنا شروع کر دیا تھا، جب میں 4 سال کی تھی اس وقت میرا خاندان حیدرآباد منتقل ہوگیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ میرا پہلا معاوضہ 27 ہزار روپے تھا، یہ اس وقت کے لحاظ سے ایک بہت بڑی رقم ہوا کرتی تھی، گھر میں اس وقت کوئی سامان تک موجود نہیں تھا، پہلا معاوضہ آتے ہی میں نے اپنی والدہ کیلئے گھر کاسامان مثلا فریج، ٹی وی اور بیڈ خریدا تھا۔
معروف گلوکارہ کا کہنا تھا کہ اب کانسرٹ سمیت شادی کے فنکشن کے پروگرام کرتی ہوں، میرے معاوضے کی رقم اتنی ہے کہ اس میں میں ایک نئی آلٹو کار خرید سکتے ہیں، یوں کہیں کہ میں ایک کانسرٹ کا معاوضہ 25 لاکھ روپے تک لیتی ہوں۔
Comments
0 comment