سوناکشی نے اپنی شادی کے یادگار لمحات کی ویڈیو شیئر کردی

سوناکشی نے اپنی شادی کے یادگار لمحات کی ویڈیو شیئر کردی

اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر سوناکشی سنہا نے اپنی شادی کے چار دن بعد اپنی شادی کی
سوناکشی نے اپنی شادی کے یادگار لمحات کی ویڈیو شیئر کردی

Webdesk

|

28 Jun 2024

 ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف سوناکشی سنہا نے اپنی شادی کے یادگار لمحات کی پہلی آفیشل ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر سوناکشی سنہا نے اپنی شادی کے چار دن بعد اپنی شادی کی ویڈیو پوسٹ کی جس میں اس جوڑے کے خاص دن کے یادگار لمحات دکھائے گئے ہیں۔

خوشی کے جذبات اور آنسوں سے بھرپور ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کے عزیز اقارب نے زور زور سے بالی ووڈ گانا سوہنا کتنا سوہنا ہے گایا اور پھر جب ظہیر اپنی سول میرج کے کاغذات پر دستخط کرنے لگے تو اداکارہ کے دوستوں نے انہیں جیجو کہہ کر پکارنا شروع کردیا۔

قہقہوں کی گونج میں سوناکشی اور ظہیر نے اپنی شادی کے کاغذات پر انگوٹھے لگائے اور دستخط کیے، اس کے علاوہ جوڑے نے مائیک پر ایک دوسرے کو قبول کرنے کا اعتراف بھی کیا۔

سوناکشی سنہا کے والد شتروگھن سنہا اس موقع پر جذباتی ہوگئے، بیٹی کی شادی پر وہ اپنے جذبات پر قابو نہیں پاسکے اور دستخط کے وقت اپنے آنسو پوچھتے رہے۔

سوناکشی سنہا نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں کہا کہ خاندان، دوست، محبت، دوستی، قہقہے، بچوں کا اِدھر ادھر بھاگنا، خوشی کے آنسو، جذبات، پرجوشی اور ان سب سے بڑھ کر بڑی خوشی یہ تھی کہ یہ ہماری شادی کا گھر تھا اور یہ بالکل پرفیکٹ تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!