’اتنی جلدی بڑی ہوگئی‘

’اتنی جلدی بڑی ہوگئی‘

ویرات اور انوشکا کی بیٹی کے ساتھ ہوٹل میں داخل ہونے کی ویڈیو وائرل ہوگئی
’اتنی جلدی بڑی ہوگئی‘

ویب ڈیسک

|

9 Jun 2024

امریکا میں ورلڈکپ کے لیے موجود بھارتی بلے باز ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی بیٹی کے ساتھ ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔

انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کو بیٹی وامیکا کے ہمراہ نیویارک کے ہوٹل میں دیکھا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انوشکا شرما اور کوہلی وامیکا کا ہاتھ پکڑ کر ہوٹل کے اندر جارہے ہیں۔ دور سے ریکارڈ کی گئی ویڈیو میں وامیکا کا چہرہ واضح نہیں ہے۔

ویڈیو وائرل ہونے پر صارفین نے وامیکا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اتنی جلدی بڑے ہونے پر حیران بھی ہوئے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!