وہ کونسی چیز ہے جو شاہ رخ کے پاس ہے مگر سلمان کے پاس نہیں؟

وہ کونسی چیز ہے جو شاہ رخ کے پاس ہے مگر سلمان کے پاس نہیں؟

میزبان نے سلمان خان سے سوال کیا کہ وہ کونسی چیز ہے جو آپ چاہتے تھے لیکن وہ شاہ رخ خان کے پاس ہے؟
وہ کونسی چیز ہے جو شاہ رخ کے پاس ہے مگر سلمان کے پاس نہیں؟

Webdesk

|

12 May 2024

ممبئی : سلمان خان نے انکشاف کیا ہے کہ شاہ رخ خان سے پہلے انہیں منت بنگلے کی آفر ہوئی تھی۔بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے اپنے والد سلیم خان کی وجہ سے شاہ رخ خان کے بنگلے کی پیشکش ٹھکرا دی تھی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سلمان خان نے ایک پرانے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ کیریئر کے ابتدا میں انہیں شاہ رخ خان کے بنگلے منت کی پیشکش کی گئی تھی تاہم والد سلیم خان کے کہنے پر میں نے یہ پیشکش ٹھکرا دی تھی۔

انٹرویو کے دوران میزبان نے سلمان خان سے سوال کیا کہ وہ کونسی چیز ہے جو آپ چاہتے تھے لیکن وہ شاہ رخ خان کے پاس ہے؟

اس سوال کا جواب دیتے ہوئے سلمان خان نے کہا کہ بنگلہ منت جو ابھی شاہ رخ خان کے پاس ہے۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے سلمان خان نے کہا کہ اداکاری کے ابتدائی دنوں میں منت کی پیشکش ہوئی تھی لیکن والد سلیم خان نے یہ مشورہ دیتے ہوئے انکار کر دیا تھا کہ تم اتنے بڑے گھر میں کرو گے کیا؟

سلمان خان نے ہنستے ہوئے کہا کہ میں شاہ رخ سے پوچھنا چاہتا ہوں وہ اتنے بڑے گھر میں کیا کرتا ہے؟

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!