اے آر رحمان کی اہلیہ سے طلاق پر بچوں کا ردعمل بھی سامنے آگیا
Webdesk
|
20 Nov 2024
بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف موسیقار اے آر رحمان اور ان کی اہلیہ سائرہ بانو نے اپنی شادی کے 29 سال بعد علیحدگی کا فیصلہ کر لیا۔ یہ جوڑا 1995 میں شادی کے بندھن میں بندھا تھا۔
آر رحمان نے سائرہ کے وکیل وندنا شاہ کے ذریعے جاری بیان کے بعد اے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس ٹوئٹر پر اس خبر کی تصدیق کی اور اپنے جذبات کا اظہار کیا۔
رحمان نے اپنی پوسٹ میں لکھا: "ہم نے امید کی تھی کہ 30 سال مکمل کریں گے، لیکن لگتا ہے کہ ہر چیز کے لیے ایک نادیدہ اختتام ہوتا ہے۔ ٹوٹے دلوں کا بوجھ شاید خدا کے عرش کو بھی ہلا دے۔ اس بکھرنے میں بھی ہم معنی تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، چاہے ٹکڑے کبھی اپنی جگہ نہ پا سکیں۔"
جوڑے کے اس فیصلے پر بچوں بیٹے امین اور بیٹی راحیما نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم پرائیویسی کی درخواست کرتے ہیں۔
اپنے والد کی پوسٹ کو دوبارہ شیئر کرتے ہوئے امین نے لکھا: "ہم سب سے گزارش کرتے ہیں کہ اس وقت ہمارے خاندان کی پرائیویسی کا احترام کریں۔ آپ کے تعاون کے لیے شکریہ۔"
چھوٹی بہن خدیجہ نے بھی اپنی فیملی کے لیے یہی درخواست کی اور کہا کہ اس مشکل وقت میں خاندان کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔
راحیما نے اپنی پوسٹ میں کہا: "میں دل سے درخواست کرتی ہوں کہ اس معاملے کو مکمل احترام اور پرائیویسی کے ساتھ لیا جائے۔ آپ کی مہربانی کا شکریہ۔"
Comments
0 comment