یوٹیوبر ڈکی بھائی کو اہلیہ نے تھپڑ رسید کردیا، ویڈیو سامنے آگئی

یوٹیوبر ڈکی بھائی کو اہلیہ نے تھپڑ رسید کردیا، ویڈیو سامنے آگئی

اپنے یوٹیوب چینل پر ڈکی بھائی نے نیا وی لاگ شیئر کیا، جس میں یوٹیوبر اور ان کی اہلیہ عروب جتوئی نے اپنی والدہ سے لڑائی کا پرینک کیا۔
یوٹیوبر ڈکی بھائی کو اہلیہ نے تھپڑ رسید کردیا، ویڈیو سامنے آگئی

Webdesk

|

27 Jun 2024

 لاہور: پاکستانی معروف یوٹیوبر سعد رحمن المعروف ڈکی بھائی نے ویوز لینے کی خاطر انتہاء کردی، اہلیہ سے تھپڑ بھی کھالیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

اپنے یوٹیوب چینل پر ڈکی بھائی نے نیا وی لاگ شیئر کیا، جس میں یوٹیوبر اور ان کی اہلیہ عروب جتوئی نے اپنی والدہ سے لڑائی کا پرینک کیا۔

ڈکی بھائی اور عروب جتوئی اپنی والدہ (ڈکی بھائی کی ساس) کو جھوٹی لڑائی پر مبنی وی لاگ میں یہ یقین دلاتے رہے کہ ڈکی دوسری لڑکیوں سے رومانوی باتیں کرتے ہیں اور اپنی اہلیہ کو دھوکے میں رکھ رہے ہیں۔

اپنی جھوٹی لڑائی کو سچ دکھانے کے لیے ڈکی بھائی اور عروب نے آپس میں بحث بھی کی اور پھر لڑائی کو بڑھاتے ہوئے عروب نے اپنی والدہ کے سامنے ہی شوہر ڈکی کو زور دار تھپڑ مار دیا۔

عروب جتوئی کی والدہ اسی دوران اپنی بیٹی اور داماد کو سمجھاتی رہیں لیکن دونوں ویوز کی آڑ میں جھوٹی لڑائی لڑتے رہے۔

سوشل میڈیا پر یوٹیوبر جوڑی کے وی لاگ کا مختصر ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں ڈکی بھائی کی اہلیہ انہیں تھپڑ رسید کررہی ہیں، اس کلپ پر تبصرے کرتے ہوئے صارفین نے یوٹیوبر کی اہلیہ پر شدید تنقید کی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!