بھارت کی ذلت آمیز شکست پر پاکستان کا ہر سال 10 مئی یوم تشکر منانے کا اعلان

بھارت کی ذلت آمیز شکست پر پاکستان کا ہر سال 10 مئی یوم تشکر منانے کا اعلان

وزیراعظم نے ہر سال دس مئی کو معرکہ حق ملی جوش و خروش سے منانے کی منظوری دے دی
بھارت کی ذلت آمیز شکست پر پاکستان کا ہر سال 10 مئی یوم تشکر منانے کا اعلان

ویب ڈیسک

|

13 May 2025

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہر سال 10 مئی کو "یومِ معرکہ حق" کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم نے اعلان کیا کہ "10 مئی وہ تاریخ ساز دن ہے جب ہماری بہادر افواج نے دشمن کے دفاعی نظام کو تباہ کر کے پاکستان کی خودمختاری کا پرچم بلند کیا۔

انہوں نے کہا کہ اب ہر سال یہ دن جوش و خروش اور قومی وحدت کے جذبے سے منایا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ "16 مئی کو ہم یومِ تشکر کے طور پر منایا جائے گا، جس میں افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا اور اللہ کے حضور سجدۂ شکر ادا کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب جمعے کے روز خصوصی نوافل ادا کریں گے اور ملک و قوم کی ترقی کے لیے دعائیں کریں گے۔"

آئی ایس پی آر کے مطابق 22 اپریل سے 9 مئی تک کے عسکری تصادم کو "معرکہ حق" کا نام دیا گیا۔ 10 مئی کو آپریشن بنیان مرصوص کی حتمی کارروائی انجام دی گئی۔

پاکستانی افواج نے بھارتی جارحیت اور شہریوں کے قتل کا حقوقی و اخلاقی بدلہ لے کر عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کیا۔ 

وزیراعظم نے افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ "ہمارے جوانوں نے ہمارے سر فخر سے بلند کر دیے ہیں۔ یہ کامیابی پوری قوم کی اجتماعی کاوش کا نتیجہ ہے۔"

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!