مقتولہ ثنا یوسف کی آخری ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

مقتولہ ثنا یوسف کی آخری ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ثنا یوسف نے آخری مرتبہ اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکانٹس پر اپنی سالگرہ کی ویڈیوز اور تصاویر پوسٹ کی تھیں
مقتولہ ثنا یوسف کی آخری ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Webdesk

|

3 Jun 2025

پاکستان کے علاقے چترال سے تعلق رکھنے والی 17 سالہ ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ثنا یوسف کی آخری سوشل میڈیا پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

ٹک ٹاکر کی والدہ کے مطابق شام 5 بجے کے قریب نوجوان لڑکا اسلام آباد میں ان کے گھر میں داخل ہوا اور ان کی بیٹی کو سینے میں دو گولیاں مار کر فرار ہوگیا۔ اسلام آباد پولیس نے 20 گھنٹوں کے اندر ملزم کو فیصل آباد سے حراست میں لے لیا۔

پریس کانفرنس میں آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے بتایا کہ ملزم ثنا یوسف سے دوستی کرنا چاہتا تھا، مقتولہ کی جانب سے مسلسل پیشکش مسترد ہونے پر عمر نامی 22 سالہ نوجوان نے انتہائی سنگین قدم اٹھایا۔

ثنا یوسف نے آخری مرتبہ اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکانٹس پر اپنی سالگرہ کی ویڈیوز اور تصاویر پوسٹ کی تھیں جو وائرل ہو رہی ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کم انفلوئنسر کے قتل پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!