فیکٹ چیک، کیا پی ٹی آئی 7 دسمبر کو دوبارہ اسلام آباد میں احتجاج کرنے جارہی ہے؟

فیکٹ چیک، کیا پی ٹی آئی 7 دسمبر کو دوبارہ اسلام آباد میں احتجاج کرنے جارہی ہے؟

اسد قیصر کے حوالے سے بیان وائرل تھا کہ پی ٹی آئی 7 دسمبر کو اسلام آباد میں دوبارہ احتجاج کرے گی
فیکٹ چیک، کیا پی ٹی آئی 7 دسمبر کو دوبارہ اسلام آباد میں احتجاج کرنے جارہی ہے؟

Webdesk

|

30 Nov 2024

انٹرنیٹ پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسیپکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے بیان کو منسوب کر کے دعویٰ کیا جارہا تھا کہ پی ٹی آئی 7 دسمبر کو دوبارہ اسلام آباد میں بھرپور تیاری کے ساتھ احتجاج کرنے جارہی ہے۔

معاملہ کیسے شروع ہوا؟

پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کی پارلیمانی پارٹی کے گزشتہ روز اجلاس میں اراکین نے اسلام آباد میں دوبارہ احتجاج کا عندیہ دیا تاہم کسی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا تھا۔

سوشل میڈیا پر اسد قیصر کے حوالے سے بیان وائرل ہوا جس میں دعویٰ کیا جارہا تھا کہ پی ٹی آئی 7 دسمبر کو دوبارہ اسلام آباد میں احتجاج کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

حقیقت کیا ہے؟

پی ٹی آئی نے اس خبر کی تردید کی جبکہ مرکزی ترجمان نے کہا کہ 7 دسمبر کو دوبارہ اسلام آباد احتجاج کے حوالے سے سامنے آنے والی خبر درست نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ دنوں سے جعلی خبروں کا بازار گرم ہے، پہلے دعویٰ کیا گیا کہ پارٹی کا نیا چیئرمین بنادیا گیا پھر سلمان اکرم راجہ کے حوالے سے خبر آئی جبکہ وہ اپنے عہدے پر کام کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 7 دسمبر کو اسلام آباد دوبارہ احتجاج کے لیے آنے کی خبر درست نہیں، اسد قیصر نے 7 دسمبر کو دوبارہ اسلام آباد جانے کے حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا اور نہ ہی ایسا کوئی فیصلہ پارٹی کی سطح پر ہوا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!