امن منصوبے پر روز نئی شرط اور ضد پر ٹرمپ نے نیتن یاہو کی کلاس لے لی

امن منصوبے پر روز نئی شرط اور ضد پر ٹرمپ نے نیتن یاہو کی کلاس لے لی

نیتن یاہو کی روز روز کی شرطوں سے ٹرمپ تنگ آگئے
امن منصوبے پر روز نئی شرط اور ضد پر ٹرمپ نے نیتن یاہو کی کلاس لے لی

ویب ڈیسک

|

6 Oct 2025

امریکی صدر ٹرمپ نے امن منصوبے سے متعلق روز نت نئی اور من پسند شرائط کے ساتھ ضد کرنے پر نیتن یاہو کی سخت سرزنش کی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو سے ایک ٹیلیفونک گفتگو کے دوران سخت لہجے میں بات کی، جب نیتن یاہو نے غزہ میں قیدیوں کے تبادلے سے متعلق حماس کے ممکنہ معاہدے پر مایوسی ظاہر کی۔

رپورٹ کے مطابق، نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر امریکی حکام نے بتایا کہ نیتن یاہو نے کال کے دوران ٹرمپ سے کہا کہ حماس کا جواب غیر سنجیدہ اور خوشی منانے کے قابل نہیں۔ اس پر صدر ٹرمپ برہم ہوگئے اور سخت الفاظ میں جواب دیتے ہوئے کہا، “کیا بات ہے، تم ہمیشہ اتنے مایوس کن کیوں ہوتے ہو؟”

ویب سائٹ کے مطابق، اس گفتگو سے ظاہر ہوتا ہے کہ ٹرمپ اسرائیلی وزیرِاعظم کو قائل کرنے کے لیے پُرعزم ہیں کہ اگر حماس قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر رضامند ہو جائے تو اسرائیل کو حملے روکنے چاہئیں۔

ذرائع کے مطابق، امریکی صدر نے واضح کیا کہ وہ خطے میں کسی بھی نئے تصادم کے بجائے سیاسی حل کو ترجیح دینا چاہتے ہیں، تاہم نیتن یاہو اب بھی حماس کے ردعمل کو ’’غیر قابلِ اعتماد‘‘ قرار دے رہے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!